کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے اپنے دو روزہ کوہلو دورے کے دوران صحت، تعلیم اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 18:45

۔کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے اپنے دو روزہ کوہلو دورے کے دوران صحت، تعلیم اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اس دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، گورنمنٹ بوائز و گرلز ماڈل ہائی سکول، گورنمنٹ ڈگری کالج اور زیرتعمیر رکنی۔کوہلو روڈ کا معائنہ کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت بھی کی تفصیلات کے مطابق کمشنر سبی ڈویژن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا مریضوں سے براہ راست ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو مزید بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ایم ایس ڈاکٹر اصغر مری نے کمشنر کو درپیش مسائل اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا بعدازاں کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کا معائنہ کیا کلاس رومز کا جائزہ لیتے ہوئے تدریسی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا طلبا اور انتظامیہ نے انہیں گرانڈ سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ اسکول کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جائے اسی طرح گرلز ماڈل ہائی سکول کے دورے کے موقع پر بھی کمشنر نے کلاس رومز، کمپیوٹر لیب اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

طالبات کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہنے کے لئے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی تقریب سے خطاب میں کمشنر اسداللہ فیض نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم کا فروغ نہایت خوش آئند ہے معیاری تعلیم ہی سے باشعور معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن کو ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے صحت، تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی فلاحی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ غیر معیاری کام اور تاخیر کے مرتکب ٹھیکیداروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ التوا کے شکار منصوبوں کو ہر صورت مکمل کیا جائے کمشنر سبی ڈویژن نے اس موقع پر رکنی۔

کوہلو روڈ منصوبے کا بھی معائنہ کیا جہاں ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر فضل محمد زرکون نے منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا بتایا گیا کہ کیڈٹ کالج سے کوہلو شہر تک 9 کلومیٹر سڑک کی تعمیر جاری ہے جو نومبر کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی جبکہ تین مقامات پر پلوں کی تنصیب بھی عمل میں لائی جارہی ہے کمشنر کی کوہلو آمد پر لیویز فورس کے دستے نے سلامی دی جبکہ پولیس اور لیویز کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر آفس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر مہم کا آغاز بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :