ڈپٹی کمشنر واشک عبدالمجید سرپرہ کے زیر صدارت سب تحصیل شاہوگہڑی حرماگئے میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:00

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہدایت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر واشک عبدالمجید سرپرہ کے زیر صدارت سب تحصیل شاہوگہڑی حرماگئے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ونگ کمانڈنٹ خاران رائفل کرنل ودان ایس پی واشک گل احمد سرپرہ اسسٹنٹ کمشنر واشک خدائیداد سمیت ضلع واشک کے سرکاری محکموں کے ضلعی افیسران اور علاقائی عمائدین اور معتبرین شریک تھے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر واشک عبدالمجید سرپرہ ، ونگ کمانڈنٹ خاران رائفل کرنل ودان ، ایس پی واشک گل احمد سرپرہ نے خطاب کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واشک عبدالمجید سرپرہ نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں ان کے ہر جائز مسئلے کو حل کرنا ہماری ذمہ داریاں ہیں آج حرماگئے جیسے دور افتادہ علاقے میں کھلی کچہری کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر مسائل سن کر ان کو بروقت حل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان صحت تعلیم اور دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ضلع واشک میں ایک سال کے دوران 64 بند سرکاری سکولوں کو کھول کر فعال کیا گیا ہے اسی طرح صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو ان کے دہلیز پر علاج معالجہ بہتر انداز میں کیا جا سکے ۔\378