قتل و اقدام قتل کے 2 ملزمان گرفتار

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے قتل و اقدام قتل کے 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا سب انسپکٹر واجد حسین نےٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قتل واقدام قتل کے دو ملزمان محبوب اور آصف کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان نے تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 68ج ب میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری شہزاد کو قتل جبکہ محمد شہباز کو زخمی کیا تھا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔