اسرائیل غزہ پر حملے روک دے، امریکی صدر ٹرمپ

DW ڈی ڈبلیو ہفتہ 4 اکتوبر 2025 13:00

اسرائیل غزہ پر حملے روک دے، امریکی صدر ٹرمپ
  • اسرائیل غزہ پر حملے روک دے، امریکی صدر ٹرمپ
  • حماس یرغمالیوں کی رہائی پر رضا مند
  • غزہ میں جنگ بندی کی امید

غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں کی اطلاعات

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے ہفتے کے روز کہا کہ اسرائیل نے غزہ شہر پر درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے کی گولہ باری کی، حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے بعد بمباری روکنے کی اپیل کی تھی۔

(جاری ہے)

غزہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل نے بتایا ہے، ’’گزشتہ رات نہایت پرتشدد رہی، جس دوران (اسرائیلی فوج) نے غزہ شہر اور پٹی کے دیگر علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔ حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بمباری روکنے کی اپیل کی تھی۔‘‘

غزہ میں حماس کے زیر انتظام ایک ریسکیو فورس سے وابستہ باسل نے مزید کہا کہ رات بھر کی بمباری کے نتیجے میں 20 گھر تباہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :