Live Updates

پنجاب، دوردرازعلاقوں میں گھر گھربوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 12:35

پنجاب، دوردرازعلاقوں میں گھر گھربوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے دور دراز علاقوں میں گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 11.5 لاکھ افراد کا علاج کیا گیا۔ پنجاب نے سرویکل کینسر ویکسی نیشن میں ریکارڈ قائم کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل افراد کے گھروں تک پہنچ کر مدد کرنے اور دسمبر تک صوبے میں الیکٹرک بسیں چلانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب بھر کے لیے الیکٹرک بس اسٹاپ کا یکساں ڈیزائن بھی منظور کرلیا گیا۔علاوہ ازیں 31 دسمبر تک پنجاب کے 25 اضلاع میں واسا قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 5 ہزار سے زائد بند فلٹریشن پلانٹ فعال کیے گئے ہیں۔ لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کا پہلا فیز 30 نومبر تک مکمل ہوگا۔ لاہور میں 4624 گلیوں کی تعمیر و بحالی مکمل کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں نئی گلیوں میں توڑ پھوڑ پر سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات