Live Updates

ہری پور ، پوسٹ پارٹم ہیمرج کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 13:56

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہری پور ڈاکٹر محسن رضا ترابی کی زیر نگرانی پوسٹ پارٹم ہیمرج (PPH) کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار ڈی ایچ او آفس ہری پور میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شگفتہ الطاف نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ڈی ایچ کیو سطح پر زچہ و بچہ کی صحت کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عمیرہ تقریم، ڈاکٹر سعدیہ دلاور اور دیگر گائناکالوجسٹس نے بھی اپنے تجربات اور مشاہدات شرکاء کے ساتھ شیئر کیے۔

(جاری ہے)

سیمینار کی فوکل پرسن ڈاکٹر نازین عمران تھیں جنہوں نے ڈی ایچ او ہری پور کی ہدایت پر اس پروگرام کا کامیاب انعقاد ممکن بنایا۔ سیمینار میں پرائمری ہیلتھ کیئر سے وابستہ وومن میڈیکل آفیسرز، ایل ایچ ویز اور ایف ایم ٹی اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں ڈاکٹر عزیز النسا عباسی، ڈاکٹر شگفتہ الطاف اور ڈاکٹر عمیرہ تقریم نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والی افسران کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمران خان (ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر)، ڈاکٹر اسد محمود (ای پی آئی کوآرڈینیٹر)، ڈاکٹر ہادی رضا (پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر) اور محمد طارق (ڈی ایس وی ہری پور) بھی موجود تھے۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :