قائدآباد پولیس کی کارروائی، لڑکی کے قتل میں ملوث باپ اور ماموزاد گرفتار

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 14:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) قائدآباد پولیس نے شیرپا ئوکالونی میں 24سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث باپ اور ماموزاد کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کو ملیر پولیس کے مطابق قائد آبادپولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے مقتولہ کے والد دلبر خان اور مامو زاد نور صمد کو حراست میں لیاہے۔دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے باہمی رنجش کے باعث لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیاہے۔ملزمان نے واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کے لئے پولیس کو گمراہ کیاجس پرپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :