اٹک پولیس نے چار منشیات فروش گرفتار کر لئے

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 15:38

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) تھانہ انجراء پولیس نے دوران چیکنگ محمد ظفر اللہ خان ولد عبداللہ خان سکنہ محلہ خسر خیل چھب تحصیل جنڈ سے 560 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ اٹک خورد کے اے ایس آئی احمد علی نے وسیم مسیح ولد سلیم مسیح سکنہ مریم کالونی اٹک سے600 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ سٹی اٹک کے ا یس آئی افتخار احمد نے محمد شہباز خان ولد عمران گل سکنہ محلہ بجلی گھر اٹک سے 10لیٹر شرا ب اور تھانہ رنگو کے اے ایس آئی ایاز حسین شاہ نے دوران گشت چن زیب ولد احمد دین سکنہ کاملپور موسیٰ تحصیل حضرو سے 15 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔\378

متعلقہ عنوان :