خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس ،مجرمہ آمنہ عروج کی اپیل8 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:11

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس ،مجرمہ آمنہ عروج کی اپیل8 اکتوبر کو سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں سزا کے خلاف مجرمہ آمنہ عروج کی اپیل پر سماعت 8اکتوبر کومقررکردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے اس اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سماعت 8اکتوبر کو ہوگی، جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔

انسداد دہشت گردی کورٹ سے سات سال کی سزا پانیوالی مجرمہ آمنہ عروج نے اپیل مقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس اور شواہد سے مطابقت نہیں رکھتا، لہذا سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔ دوسری جانب، پراسیکیوشن اس مقف پر قائم ہے کہ عدالت میں پیش کیے گئے شواہد اور بیانات سے جرم مکمل طور پر ثابت ہوتا ہے اور سزا برقرار رکھی جانی چاہیے۔