Live Updates

برانڈ ڈیلز کی وجہ سے کرکٹرز کا دھیان بھٹک رہا ہے، رابعہ کلثوم

کرکٹرز وہ کام تو کریں جس کی وجہ سے برانڈز انہیں ہائر کرتے ہیں، اداکارہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:00

برانڈ ڈیلز کی وجہ سے کرکٹرز کا دھیان بھٹک رہا ہے، رابعہ کلثوم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹرز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برانڈ ڈیلز کی وجہ سے کرکٹرز کا دھیان بھٹک رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں رابعہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کو کرکٹ کھیلنے کیلئے رکھا گیا ہے ناں، تو پہلے انہیں کرکٹ کھیلنے دیں، انہیں اتنے بڑے بڑے برانڈز اور کنٹریکٹ دے کر انہیں ایزی کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پتا ہے کہ انہیں مالی اعتبار سے کوئی پریشانی نہیں لیکن ان کا جو کام ہے، جس کی وجہ سے برانڈز انہیں ہائر کرتے ہیں وہ کام تو کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی متوسط طبقے کی خواتین حقیقی اور سخت مشکلات کا سامنا کرتی ہیں، جو لوگ اپنی خواتین کو تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم رکھتے ہیں اس کے شعور کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، ایسے شخص جب میرا جسم، میری مرضی جیسے پلے کارڈ دیکھیں گے، نعرے سننیں گے تو انہیں ہمیشہ منفی انداز میں لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر خواتین کے حقوق کی تحریک کو زیادہ تعلیمی اور تعمیری انداز میں پیش کیا جاتا تو یہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی لا سکتی تھی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات