ہنی ٹریپ کیس : مجرمہ آمنہ عروج کی اپیل ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:10

ہنی ٹریپ کیس : مجرمہ آمنہ عروج کی اپیل ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ، ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں سزا کیخلاف مجرمہ آمنہ عروج کی اپیل سماعت کیلئے مقرر، جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 8 اکتوبر کو سماعت کریگا، عدالت نے فریقین کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے، انسداد دہشت گردی کورٹ سے سات سال کی سزا پانیوالی مجرمہ آمنہ عروج نے اپیل مؤقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس اور شواہد سے مطابقت نہیں رکھتا، استدعا ہے کہ سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔