محکمہ ثقافت سندھ کے زیرِ اہتمام بھٹ شاہ کلچر سینٹر میں "لوک رنگ" کے عنوان سے رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:04

بھٹ شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)محکمہ ثقافت سندھ کے زیرِ اہتمام بھٹ شاہ کلچر سینٹر میں "لوک رنگ" کے عنوان سے رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ کی روایتی ثقافت، فن اور دستکاری کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی بھٹ شاہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عادل احمد تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر "لوک رنگ" ایونٹ میں سندھ کی ثقافتی پہچان اجاگر کرنے والے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے، جن میں اجرک، جنڈری، کاشی، رلی، بلاک پرنٹ، کتابوں اور فوڈ اسٹالز شامل تھی. تقریب میں معروف لوک گلوکاروں ماسٹر بشیر، ہاشم چند، حسین سولنگی اور غلام قادر سولنگی نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شرکا سے خوب داد سمیٹی. رنگا رنگ پروگرام کے دوران علاقائی موسیقی، روایتی رقص اور دستکاریوں کی جھلکیاں شرکا کی دلچسپی کا مرکز بنی رہیں۔

اختتامی لمحات میں ڈپٹی ڈائریکٹر عادل احمد نے تقریب کے شرکا، فنکاروں اورمنتظمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ثقافت سندھ کی کاوش ہے کہ اس طرح کے پروگراموں کے ذریعے مقامی فنکاروں اور ہنرمندوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ۔ سندھ کی ثقافت محبت، امن اور رواداری کا پیغام دیتی ہے، اور ہمیں اسے نئی نسل تک منتقل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :