غزہ سٹی میں آپریشن جاری ہے، ترجمان اسرائیلی فوج

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:37

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں آپریشن جاری رکھا ہوا ہے جبکہ شہریوں کو بھی واپس آنے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ سٹی کے شہریوں کو واپس آنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ سٹی اب بھی خطرناک جنگی علاقہ ہے، اسرائیلی فوجی غزہ سٹی میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اپنی حفاظت کے لیے شمال کی طرف واپس جانے یا اسرائیلی فوجی سرگرمیوں والے علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے فلسطینیوں کو واپس آنے سے روکتے ہوئے اعلان کیا کہ غزہ سٹی سے شہری جنوب کی جانب منتقل ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :