لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیزہوائوں/آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، نورپورتھل، بھکر، لیہ، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، کوٹ ادو ، ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح میں تیز ہوائوں/آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بعض علاقوں میں بارش بھی ہوئی ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت23 اور زیادہ سے زیادہ33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 159فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس اے سی آفس شالیمار میں 196، ایف ایف پا کستان 172،عسکری ٹین 167، غازی روڈ 178،سید مراتب علی روڈ 168،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 189،سٹی سکول پیرا گون 183اور برکی روڈ پر 180ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔