پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر تین ملک شاپس کو سیل کر دیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کمرشل مارکیٹ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملک شاپس کو سیل کر دیا۔ کارروائی کے دوران دودھ کے نمونے فیل ہونے پر قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ میں انکشاف ہوا کہ دودھ میں خشک پاوڈر اور ویجیٹیبل آئل کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

ٹیم نے موقع پر ایک ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا جبکہ دو افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ملاوٹی دودھ کے خلاف سیمپلنگ مہم جاری ہے جس کے دوران درجنوں ملک شاپس اور دکانوں سے دودھ کے نمونے لیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملاوٹ مافیا کی نشاندہی میں فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :