اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈان، 17 گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرکریک ڈان جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اس دوران چھ اشتہاری مجرمان سمیت 17 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 761 گرام آئس، سات عدد مختلف بور کے پستول اور ایمونیشن برآمد کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دریں اثنا، مجرمانِ اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چھ اشتہاری مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی امن عامہ میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی آئی جی نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع تھانہ یا ہیلپ لائن "پکار-15" پر دیں تاکہ پولیس و عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔