ایگزیما تکلیف دہ اور بے آرامی کا باعث ہے، بھومی پیڈنیکر

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے جِلدی بیماری ایگزیما میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگراماسٹوری پر مداحوں کو بتایا کہ وہ بچپن سے ایگزیما کا شکار ہیں مگر صرف تین سال قبل ہی اِن میں اس بیماری کی باقاعدہ تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ مسئلہ زیادہ سفر کرنے، غیر متوازن غذا اور ذہنی دبا کی وجہ سے مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جب بھی میں سفر کرتی ہوں یا میری ڈائٹ صحیح نہیں ہوتی، میں ذہنی دبائو کا شکار ہوتی ہوں تو تمام مسائل کی جڑ میرا ایگزیما بڑھ جاتا ہے، یہ بہت مایوس کن ہے کیونکہ یہ ناصرف تکلیف دہ بلکہ بے آرامی کا باعث بھی بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :