وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانہ کی منگنی ہوگئی، جلد شادی کی خبریں زیر گردش

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تامل انڈسٹری کے معروف فنکار جوڑے، اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانہ کی منگنی ہو گئی ہے ، دونوں کی شادی فروری 2026 میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے نے اب تک اپنی منگنی اور شادی کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے جبکہ اِن سے تعلق رکھنے والے متعدد ذرائع کا دعوی ہے کہ دونوں نے ذاتی معاملات کو رازداری میں رکھنے کو ترجیح دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانہ جب اپنی حالیہ وائرل انسٹاگرام پوسٹ میں ساڑھی زیب تن کیے نظر آئیں تو مداحوں نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر اِن کی منگنی کی تقریب کی ہیں۔ اداکارہ نے مذہبی تہوار کے موقع پر اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہیپی دسہرہ مائی لوز، اس سال میں خود کو بے حد شکر گزار محسوس کر رہی ہوں، آپ کے پیغامات اور سپورٹ ہر لمحے کو مزید خوشگوار بنا دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :