شمالی کوریا امریکا کی بڑھتی ہوئی فوجی تعیناتی کے جواب میں مزید فوجی اقدامات اٹھائے گا، کم جونگ ان

اتوار 5 اکتوبر 2025 09:00

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ امریکا کی جنوبی کوریا میں بڑھتی ہوئی فوجی تعیناتی کے جواب میں مزید فوجی اقدامات اٹھائے گا۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق ریاستی خبر رساں ایجنسی کے سی این اےنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کم جونگ اُن نے کوریا کی ورکرز پارٹی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی ایک عسکری نمائش میں اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی فوج کی تعیناتی میں اضافے سے خطے میں ہمارے اسٹریٹجک مفادات بھی بڑھ گئے ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے اہم اہداف کے لیے اسٹریٹجک اثاثے تعینات کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو اس سکیورٹی ماحول کی سمت پر تشویش ہونی چاہیے جس میں وہ خود کو ڈال رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا بلاشبہ اضافی فوجی اقدامات تیار کرے گا تاکہ امریکی افواج کی بڑھتی ہوئی موجودگی کا جواب دیا جا سکے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :