محکمہ برقیات کی بے حسی کھوئی رٹہ مین بازار اہلیان محلہ میلاد چوک اور محلہ کشمیریاںکے ٹرانسفارمرز گزشتہ6روز سے بند

اتوار 5 اکتوبر 2025 13:25

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)محکمہ برقیات کی بے حسی کھوئی رٹہ مین بازار اہلیان محلہ میلاد چوک اور محلہ کشمیریاںکے ٹرانسفارمرز گزشتہ6روز سے بند محکمہ کو بار بار شکایات کے باوجود ملازمین گھی پی کر سوئے رہے لائن مین دن کے اوقات دفتر سے غائب مسلسل 6روز تک عوام دفتروں میں ذلیل و خوار ہوتے رہے لیکن کوئی حل نہیں نکالا گیااہلیان محلہ کشمیریاں نے تنگ آ کر اپنا ٹرانسفارمر پیسے دے کر پرائیویٹ ٹھیک کروایاجبکہ مین بازار اہلیان محلہ میلاد چوک کا ٹرانسفارمر نہ ورک شاپ میں بھیجا گیا اور نہ ہی متبادل ٹرانسفارمر نصیب کیا گیا تاجروں اور شہریوں میں شدید غم و غصہ تاجروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے ٹرانسفارمر پرائیویٹ ہی ٹھیک کروانا ہے تو محکمہ برقیا ت ملازمین کس بات کی تنخواہ لے رہے ہیں اہلیان محلہ میلاد چوک کا ٹرانسفارمر جو کہ محکمہ برقیات کے دفتر سے چند قدم کی دور پر نصب ہی6روز تک بند رہا عوام دفتروں میں ذلیل و خوار ہوتے رہے کوئی لائن مین نہ ملا نہ ایس ڈی او نے نوٹس لیا اگر شہر کے اندر یہ حال ہے تو دور دراز علاقوں میں یہ ملازمین عوام کا کیا حال کرتے ہوں گے حکومت وقت محکمہ برقیات کھوئی رٹہ کا قبلہ درست کرے عوام جس دن سڑکوں پر نکلے تو عوام کو روک پانا مشکل ہو گا محکمہ برقیات کھوئی رٹہ نے شہریوں کو ذلیل کیا ہوا ہے ۔