لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیاروں سے متعلق پہلی تفصیلی رپورٹ تیار

لبنانی فوج کابینہ کو ہتھیار واپس لینے کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کی پیش رفت سے آگاہ کریگی

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:55

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)لبنان میں آج (پیر کو)کی توجہ صدراتی محل کی طرف مرکوز ہو گی، جہاں صدر جوزف عون کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔اس اجلاس میں فوج کو تفویض کردہ پہلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ میں لبنانی فوج ملک میں مختلف ملیشیاوں سے ہتھیار واپس لینے کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کی پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔فوج کے کمانڈر رڈولف ہیکل نے اس متوقع اجلاس سے دو دن قبل لبنان کے جنوب میں ایک دورے کے دوران کہا کہ لبنانی فوج کی مکمل دوبارہ تعیناتی انتہائی اہم ہے تاکہ ریاست کا اختیار قائم کیا جا سکے اور جنوبی لبنان میں استحکام کی بحالی میں مدد ملے۔

متعلقہ عنوان :