ننکانہ صاحب، تیز رفتار بس اور ڈمپر میں تصادم، حادثہ میں 5خواتین سمیت 6افراد زخمی

پیر 6 اکتوبر 2025 12:59

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) بچیکی موڑ کھنڈہ روڈ نزد گڈ خان کوٹھی تیز رفتار بس اور ڈمپر میں تصادم ہوا، اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا، حادثہ میں 5 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے،ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ،زخمیوں میں 48 سالہ رمضانہ، 55 سالہ نسرین، 45 سالہ صغری بی بی، 36 سالہ آسیہ بی بی، 38 سالہ روبینہ اور 34 سالہ غلام مصطفی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :