راولپنڈی،13 ملزمان گرفتار، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

پیر 6 اکتوبر 2025 18:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) راولپنڈی پولیس نی13 ملزمان کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو حراست میں لے کر45 لیٹراور 8بوتل شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست ملزمان کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی ،چکلالہ ، ٹیکسلا،کلرسیداں، گوجرخان ، صدربیرونی ، صدرواہ اورروات کے علاقوں میں کی گئیں۔ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :