لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کی شدید قلت، تین لاکھ سے زائد خراب

پیر 6 اکتوبر 2025 18:50

لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کی شدید قلت، تین لاکھ سے زائد خراب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں ایک بار پھر سنگل فیز میٹرز کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق خراب میٹرز کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور ڈیفیکٹو کوڈ لگنے والے میٹرز کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لیسکو انتظامیہ نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ فی الحال خراب میٹرز والے صارفین کے بلوں پر ڈیفیکٹو کوڈ نہ لگایا جائے۔

(جاری ہے)

تاہم، ان صارفین کو ایوریج بلنگ کے تحت بجلی کے بل بھیجے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو اپنے اصل استعمال سے کہیں زیادہ بل موصول ہو رہے ہیں۔متعدد صارفین نے اس عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو اپنی انتظامی نااہلیوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، لیسکو انتظامیہ نے وقتی طور پر میٹرز کی تبدیلی کے لیے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرانے اسٹاک میں موجود میٹرز استعمال کریں۔ ساتھ ہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی پی 90 لسٹ میں شامل میٹرز کو نیٹ میٹرنگ کے لیے اتارے گئے سنگل فیز میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :