گوادر، انتظامیہ شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرے گی ، سعد کلیم ظفر

پیر 6 اکتوبر 2025 21:25

#گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر سے بس ٹرانسپورٹ مالکان اور یونین نمائندوں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دورانخبرنسم ٹرانسپورٹ مالکان نے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بس مالکان نے مطالبہ کیا کہ رات کے اوقات میں لوکل مسافروں کے لیے بسوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کی جائے، تاکہ شہریوں کو سفر میں آسانی میسر ہو۔

اس کے علاوہ دیگر انتظامی و سہولتی مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔اسسٹنٹ کمشنر سعد کلیم ظفر نے ٹرانسپورٹ مالکان کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرے گی اور انہیں ہر ممکن تعاون و سہولت فراہم کی جائے گی

متعلقہ عنوان :