روسی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ

منگل 7 اکتوبر 2025 08:40

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت کی، جس میں خاص طور پر امریکی صدر کے غزہ پٹی میں صورتحال کو معمول پر لانے کے منصوبے کے تناظر کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں موجودہ حالات، بالخصوص غزہ میں امریکی صدر کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔اس رابطے کو خطے میں جاری کشیدگی اور عالمی سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔