ضلعی انتظامیہ پشاورکا مختلف بازاروں میں تجاوزات کےخلاف آپریشن ،12افراد گرفتار

منگل 7 اکتوبر 2025 14:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) ضلعی انتظامیہ پشاور کا کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ حکام کے ہمراہ اندرون شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران شاہین بازار، انارکلی بازار، گھنٹہ گھر، محمد علی جوہر روڈ اور کوہاٹی بازار میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا جبکہ 12 افراد کو تجاوزات قائم کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کےمطابق حتمی مرحلہ ایک سے دو روز میں شروع کیا جائے گا جس کے دوران شاہین بازار اور انارکلی بازار سے تمام مستقل تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کے مطابق شہر کو صاف، کشادہ اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لئے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :