قصور، ستمبر کے مہینے میں ریسکیو 1122 نے 26244 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

منگل 7 اکتوبر 2025 14:56

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) ستمبر کے مہینے میں ریسکیو 1122 نے 26244 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122قصورڈاکٹر نیئر عالم خان کی زیرصدارت ماہانہ اجلاس کاانعقادہوا۔اجلاس میں قصور‘پتوکی‘ کوٹ رادھا کشن‘چونیاں‘پھولنگر‘ مصطفی آباد اور کھڈیاں سے ریسکیو انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر گزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کنٹرول روم انچارج مسٹر روح الامین نے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصور نے ستمبر کے مہینے میں 4685 ریسکیو آپریشنز سرانجام دیے ان آپریشنز میں 26244 ایمرجینسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا جن میں 21631 سیلاب متاثرین بھی شامل ہیں اس کے علاوہ روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد 1154، میڈیکل ایمرجنسی کی تعداد 2530، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے 105 واقعات عمارتیں گرنے کے 05 واقعات پانی میں ڈوبنے کے 08 واقعات رپورٹ ہوئے اس دوران سروس نے سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا ستمبر کے مہینے میں قصور میں آگ لگنے کے 29 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں بروقت اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ حادثات سے بچاؤ کے لیے ٹریفک قوانین سے آگاہی اوران پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔\378