بھکر ،شہر کی خوبصورتی کے منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے ، اے ڈی سی جی

منگل 7 اکتوبر 2025 14:54

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ارشد وٹو نے سٹی بیوٹی فکیشن پلان پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اے ڈی سی جی نے مین دریا خان روڈ، جھنگ روڈ، خانسر روڈ، چشتی روڈ، کالج روڈ اور بہل روڈ پر جاری صفائی، گرین بیلٹس اور میڈینز کی تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے تاکہ بھکر شہر کو صاف، سرسبز اور پرکشش بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے صفائی ستھرائی، پودوں کی دیکھ بھال اور سڑکوں کے اطراف گرین بیلٹس کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھیں اور شہر کو خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ بھکر کو ایک مثالی اور صاف ستھرا شہر بنایا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :