کمشنر حیدرآباد کی زیر صدارت اجلاس ایم 6 موٹر وے کی زمین کے حصول اور میوٹیشن بارے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

منگل 7 اکتوبر 2025 14:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت شہباز بلڈنگ میں اجلاس ہوا جس میں حیدرآباد تا سکھر موٹر وے (ایم-6 )کی زمین کے حصول اور میوٹیشن سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ، اسسٹنٹ کمشنر جامشورو اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔

افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹر وے کی نجی زمین کا 95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ مٹیاری ضلع میں زمین کی ایوارڈ اور میوٹیشن کا عمل 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے، حیدرآباد اور جامشورو اضلاع میں نجی زمین کے میوٹیشن اور ایوارڈ کا عمل دو ہفتوں کے اندر مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

کمشنر فیاض حسین عباسی نے کہا کہ حکومت سندھ اس منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کرے گی اور کئی اضلاع کے فنڈز پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مختلف محکموں کی سرکاری زمینوں سے این او سی حاصل کرنے کا عمل تیز کیا جائے تاکہ بقیہ کارروائی جلد از جلد مکمل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ایم-6 موٹر وے ملک کی معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے، اس کے تمام مراحل شفافیت اور تیزی سے مکمل کیے جائیں تاکہ عوام جلد از جلد اس کے ثمرات حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :