اوکاڑہ ،اسسٹنٹ کمشنر کی ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت

منگل 7 اکتوبر 2025 16:15

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ، ایم ایس ڈاکٹر ثاقب وٹو کو زخمیوں کے علاج اور بہترین سہولیات کی ہدایات کیں، اسسٹنٹ کمشنر نے جی ٹی روڈ پر بس الٹنے سے زخمی ہونے والے مسافروں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز و عملہ کو زخمیوں کی دیکھ بھال اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتنے سے جان لیوا ٹریفک حادثات سے بچاؤ ممکن ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز تیز رفتاری سے ڈرائیونگ نہ کریں اور مقررہ سپیڈ کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ مسافروں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔\378