چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن ، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر اعلائو الدین (ر)کی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن محمد خان رانجھا سے ملاقات

منگل 7 اکتوبر 2025 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علائوالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن محمد خان رانجھا سے ملاقات کی۔ملاقات میں سپیشل ایجوکیشن کے مختلف پہلوئوں، خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز خصوصی بچوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی ترجیح ہے کہ خصوصی بچوں کو معیاری تعلیم، جدید سہولیات اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ معاشرے کے فعال اور خودمختار فرد بن سکیں۔سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے بتایا کہ صوبے بھر میں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

خصوصی بچوں کے لیے جدید آلات، تھیراپی سینٹرز، ٹرانسپورٹ سہولت اور اساتذہ کی تربیت کے پروگرامز میں بھی توسیع کی جا رہی ہے۔بریگیڈیئر بابر علائو الدین نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق سپیشل ایجوکیشن کے فروغ اور خصوصی بچوں کی معاشرتی شمولیت کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔