اوکاڑہ ،غیر قانونی تعمیر گھروں اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر دکانوں کے خلاف کاروائی

منگل 7 اکتوبر 2025 16:03

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے گھروں اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر دکانوں کے خلاف کاروائی کی ، میونسپل کمیٹی کے افسران نے بغیر نقشے کے زیر تعمیر 2 مکانات یہ کام کو روک دیا جبکہ کمرشل فیسوں کی عدم ادائیگی پر 5 دکانیں بھی سیل کر دی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ بغیر اجازت غیر قانونی طریقے سے گھر تعمیر کرنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور میونسپل کمیٹی کہ نقشے کے بغیر ہرگز تعمیرات نہ کریں اور اسی طرح سرکاری فیسوں کی ادائیگی کے بغیر کاروبار کرنے والی دکانوں کو بھی سیل کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میں اس پر کمیٹی کے افسران نگرانی کا عمل جاری رکھیں اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

\378

متعلقہ عنوان :