سٹی ٹریفک پولیس نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والی ٹریفک کیلئے نیا ٹریفک مینجمنٹ پلان جاری کر دیا

منگل 7 اکتوبر 2025 16:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والی ٹریفک کے لیے نیا ٹریفک مینجمنٹ پلان جاری کر دیا گیا ہے جس پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ٹینک چوک سے ایئرپورٹ روڈ کو بہتر ٹریفک روانی کے لیے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پلان کے تحت جمیل آباد ٹینک چوک سے ایئرپورٹ جانے والے روڈ یوزرز سڑک کے مغربی حصے کو استعمال کریں گے اور واپسی پر بھی اسی راستے سے آئیں گے جبکہ جمیل آباد سے کینٹ کی سمت جانے والے شہری سڑک کی مشرقی سائیڈ استعمال کریں گے اور واپسی کے لیے بھی یہی راستہ اختیار کریں گے۔

مزید بتایا گیا کہ کینٹ کی جانب سے ایئرپورٹ آنے والے شہری ٹینک چوک سے ٹرن لے کر مغربی سائیڈ والی سڑک استعمال کریں گے۔ ٹریفک کے مؤثر نظم و نسق کے لیے مختلف مقامات پر بیرئیرز،سائن بورڈزاور بینرز نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو رہنمائی حاصل ہو سکے۔چیف ٹریفک آفیسر ملتان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پلان پر مکمل عمل کریں، لین و لائن ڈسپلن کی پابندی کریں اورڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز سے تعاون کریں تاکہ ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی بہتراورمحفوظ بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :