گوادرمیں برقی نظام کی بہتری ، صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے اقدامات جاری ہیں،کیسکو حکام

منگل 7 اکتوبر 2025 17:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) گوادرمیں برقی نظام کی بہتری اور صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔اس سلسلے میں کیسکونے 40تا50میگاواٹ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کےلئے ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈسٹیشنوں میں شنٹ ری ایکٹر، آٹو وولٹیج ریگولیٹر اور پولی میرانسولیٹرز نصب کردئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح گوادرشہرمیں 11Kv کوسٹ گارڈ، جی ڈی اے فیڈرزاور پسنی میں 11Kv لال بخش اور سٹی فیڈرزکی مرمت وبحالی کاکام مکمل کیاجاچکاہے ، گوادرمیں 11Kvکے دیگر 2 فیڈروں پر بھی مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔اس کے علاوہ 132Kvاورماڑہ۔ جیوانی ٹرانسمیشن لائن کے انسولیٹرز کی تبدیلی پر بھی کام تیزی سے جاری ہےجسے تقریباً ایک ماہ کی مدمت میں مکمل کرلیاجائے گا۔انسولیٹرز کی تبدیلی سے 132Kvٹرانسمیشن لائن سے منسلک علاقوں کے صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :