غیر اخلاقی حرکات کرنے والامحکمہ صحت کا ملازم نوکری سے معطل،انکوائری کا آغاز

منگل 7 اکتوبر 2025 22:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) مظفرآباد کے علاقہ سماہنی میں خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والامحکمہ صحت کا ملازم نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد افضال جونیئر ٹیکنیشن جنڈالہ بی ایچ یو کو نوکری سے معطل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر نے ڈاکٹر عمیر فاضل کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے7 دن میں رپورٹ طلب کی ہے۔اس حوالے سے ڈی ایچ اوبھمبرنے کہاہے کہ محکمانہ قواعد و ضوابط و ڈسپلن کے حوالےسے عمل درآمد پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔مذکورہ جونیئرٹیکنیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں جس سے محکمانہ ساکھ و تقدس بھی پامال ہوا۔