مسلم لیگ (ن) خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان

منگل 7 اکتوبر 2025 19:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،پارٹی کی جانب سے خواتین ووٹرز کی رکنیت سازی مہم صوبے بھر میں جاری ہے جس کا مقصد خواتین کو سیاست کے مرکزی دھارے میں شامل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

موہن پورہ راولپنڈی میں رکنیت سازی کے دوران خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ رضوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور خواتین کو قیادت کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ تعلیم، صحت اور خواتین کے روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا ہے۔ شازیہ رضوان نے مزید کہا کہ رکنیت سازی مہم میں خواتین کی بھرپور شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ عوام کو مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :