ڈپٹی کمشنرپشین کا RHC اور BHU ہسپتال کلی ملکیار کا اچانک دورہ

منگل 7 اکتوبر 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنرپشین منصور احمد قاضی کی جانب سے ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ اور اچانک دوروں کے جاری سلسلے میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے RHC اور BHU ہسپتال کلی ملکیار کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی،او،پی،ڈی اور وارڈز میں ڈاکٹروں و عملے کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے فارمیسی میں ادویات کی دستیابی اور دواؤں کی فہرست کا تفصیلی معائنہ بھی کیا جبکہ مریضوں اور لواحقین سے سروس ڈیلیوری اور ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایت کے مطابق علاج معالجہ کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے،جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔منصور قاضی نے واضح کیا کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ غیر حاضر یا لاپرواہ عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :