فارماسسٹس محکمہ صحت کا بنیادی اور لازمی حصہ ہیں، جن کے جائز مطالبات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،ترجمان ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن

منگل 7 اکتوبر 2025 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، پیرا میڈیکل فیڈریشن، نرسنگ ایسوسی ایشن اور کلرک ایسوسی ایشن کی تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے سروس اسٹرکچر کے معاملے میں ینگ فارماسسٹس کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ یہ اتحاد محکمہ صحت کے تمام کیڈرز کے حقوق کے حصول کی جانب ایک مضبوط اور مثبت قدم ہے۔ ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے حقوق کے تحفظ اور بحالی کے لیے پرعزم ہے اور جدوجہد ہر فورم پر جاری رکھے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ فارماسسٹس محکمہ صحت کا بنیادی اور لازمی حصہ ہیں، جن کے جائز مطالبات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسوسی ایشن امید رکھتی ہے کہ حکومت بلوچستان تمام صحت کے شعبہ جات کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے گی تاکہ محکمہ صحت میں انصاف اور توازن قائم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :