ٓ میرپور خاص: انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ڈویڑنل ٹاسک فورس اجلاس

ض* ہمارے معصوم بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچا سکتے ہیں،کمشنر فیصل احمد عقیلی

منگل 7 اکتوبر 2025 20:20

]میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2025ء) ہر بار پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو ہمارے معصوم بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچا سکتے ہیں یہ بات کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کمشنر کمیٹی ہال میں 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ڈویڑنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے اور جن یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کمزور ہو وہاں کے ایریا انچارجز اور یوسی ایم اوز کو پابند کیا جائے کہ وہ پولیو ٹیموں کے کاموں کی موثر نگرانی کریں اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عالم آزاد نے کہا کہ گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی مجموعی طور پر بہتر رہی مگر اس مرتبہ مشترکہ نگرانی کی ضرورت ہے جس پر کمشنر نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں مطلوبہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کو مکمل کیا جائے تاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سبھاش چندر، ایڈیشنل کمشنر بشارت حسین، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان، ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سندیپ کمار، اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیہوں، میاں سعود بن نعمان اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نور محمد نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لیاقت علی بلوچ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :