صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری، 65 کلوگرام مضر صحت گوشت تلف

بدھ 8 اکتوبر 2025 11:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری ہیں۔راجن پور میں بستی خواجہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی کے دوران 65 کلو مضرِ صحت گوشت برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ میٹ شاپ مالک کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ کارروائی کے دوران بیمار جانوروں کا گوشت برآمد ہوا جس کی رنگت تبدیل اور بدبو دار ہونے کی نشاندہی ہوئی۔ ویٹرنری ڈاکٹر نے معائنے کے بعد گوشت کو انسانی استعمال کے لیے ناقابل قرار دیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری گوشت کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی دن رات سرگرمِ عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ایسے غیر قانونی اور مضر صحت کاروبار کی نشاندہی کر کے ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :