نادرا نے 4 ممالک میں اپنے کاؤنٹرز کھول دیے

تمام کاؤنٹرز پاکستانی سفارتخانوں میں کھولے گئے ہیں،شہری گھر بیٹھے کام کرا سکتے ہیں ، ترجمان نادرا

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:30

نادرا نے 4 ممالک میں اپنے کاؤنٹرز کھول دیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نادرا نے 4 ممالک میں اپنے کاونٹرز کھول دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے کینیڈا کے شہروں مونٹریال اور وینکوور میں پاکستانی ایمبیسی میں کاؤنٹر کھول دیے ہیں۔اٹلی کے شہر میلان، بحرین کے شہر مناما اور اردن کے شہر عمان میں نادرا سہولت کاؤنٹرز کھولے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نادرا کے مطابق تمام کاؤنٹرز پاکستانی سفارتخانوں میں کھولے گئے ہیں، اٹلی کے شہر روم میں بھی جلد نادرا کاؤنٹر کھول دیا جائے گا۔واضح رہے کہ نادرا آئے روز اپنے نظام میں بہتری لا رہی ہے اور سسٹم کو ڈیجیٹائز بھی کر رہی ہے۔پاکستانی شہری گھر بیٹھے نادرا کی آن لائن ایپ ’’پاک آئی ڈینٹٹی‘‘ کے ذریعے اپنے کام کروا سکتے ہیں جبکہ آن لائن اپاائنٹمنٹ بھی دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :