
پیپلز پارٹی کا حکومت کی ہر قانون سازی پر اثر انداز ہونے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں کسی بھی اہم قانون سازی کا حصہ نہیں بنے گی اور حکومت کے ہر بل کو چیلنج کرے گی. ذرائع کا دعوی
میاں محمد ندیم
بدھ 8 اکتوبر 2025
13:47

(جاری ہے)
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر براہِ راست اثر انداز ہونے کی پوزیشن میں آئے گی اور نئی اسٹریٹجی کے تحت حکومت کے لئے قانون سازی کا عمل مشکل بنا دیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں کے اجلاسوں میں حکومت کو دباﺅ میں لانے کے لئے کورم کی نشاندہی کرے گی تاکہ اجلاس کا انعقاد متاثر ہو اگر کورم پورا نہ ہوا تو پیپلز پارٹی اجلاسوں کا بائیکاٹ کرے گی، جس سے قانون سازی کے عمل میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی.
پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں کسی بھی اہم قانون سازی کا حصہ نہیں بنے گی اور حکومت کے ہر بل کو چیلنج کرے گی یہ حکمتِ عملی اس پس منظر میں تیار کی گئی ہے جب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب اور سندھ کی سطح پر سیاسی کشیدگی بڑھ چکی ہے. ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ن لیگ کی حکومت اتحادی مشاورت کے بغیر فیصلے کر رہی ہے اور پارلیمانی سطح پر ان کے تحفظات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اس صورتِ حال کے بعد پیپلز پارٹی نے پارلیمان کے اندر سیاسی دبا بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکومت کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے.مزید اہم خبریں
-
سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی
-
پیپلز پارٹی کا حکومت کی ہر قانون سازی پر اثر انداز ہونے کا فیصلہ
-
میں نے مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا،الیکشن میں مقابلے کا چیلنج دیا ہے. شرجیل میمن
-
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
سپیکر قومی اسمبلی کا ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے 19دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، شہدا کو خراج عقیدت
-
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا اورکزئی آپریشن میں فوجی افسران و اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار،دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے پر خراج تحسین
-
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں بڑھتے اختلافات‘شہبازشریف نے نون لیگی راہنماﺅں کو طلب کرلیا
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر دوبارہ سماعت شروع کر دی
-
پاکستان: ٹی ٹی پی کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 فوجی اہلکار ہلاک
-
جعفرایکسپریس حادثہ پر بھارت کا گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب
-
نومبراحتجاج کیس، علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
نادرا نے 4 ممالک میں اپنے کاؤنٹرز کھول دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.