صدرِمملکت آصف علی زرداری کا ضلع اورکزئی میں جرات مندانہ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:21

صدرِمملکت آصف علی زرداری کا ضلع اورکزئی میں جرات مندانہ کارروائی پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نےضلع اورکزئی میں جرأت مندانہ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ خوارج کے 19 دہشتگردوں کے خاتمے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر لازوال مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید، میجر طیب راحت اور دیگر شہداکو قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے شہداکے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے صبر و حوصلے کےلئے دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہداکی قربانیاں قوم کے عزم اور اتحاد کی علامت ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی سرزمین سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔\932