سابق صوبائی وزیرپنجاب جہانگیرخانزادہ نے گورنمنٹ بوائزایلمینٹری سکول سلیم خان میں نئے کمروں کی تعمیرکااعلان کردیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 14:48

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعلی ٰپنجاب کے ممبرمانیٹرنگ کمیٹی وسابق صوبائی وزیرپنجاب جہانگیرخانزادہ نے گورنمنٹ بوائزایلمینٹری سکول سلیم خان کا دورہ کرکے سکول ہذامیں نئے کمروں کی تعمیرکااعلان کردیا۔اساتذہ کی تعیناتی سمیت اس کی اپ گریڈیشن ودیگرتعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پرحافظ فیاض،وسیم خان،قیصرخان،ملک اسدعلی خان،ملک عمرحیات،ملک یاسرحیات اوراساتذہ موجودتھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب بھرمیں تعلیمی میدان میں طلباء وطالبات کوتمام ترسہولیات کی فراہمی ان کی دہلیزپرمہیاکرنے کیلئے کوشاں ہیں، چھچھ میں اپنے بزرگوں کے روایات کوبرقراررکھتے ہوئے تعلیم کے حصول کیلئے چھچھ کے طلباء وطالبات کواولین ترجیحات پرتمام سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہوں۔ معززین علاقہ اور والدین نے سکول میں کمرے تعمیر کروانے کی یقین دہانی پر جہانگیر خانزادہ کو خراج تحسین پیش کی۔\378