پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کا ملاوٹ مافیاء کیخلاف کریک ڈائون جاری

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:21

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے ملاوٹ مافیاء کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے 2 یونٹس کو فوری بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرور کی ہدایت پر پی ایف اے کی ٹیموں نے ریکی کرکے سرگودھا کی نواحی تحصیل بھلوال میں موجود جعلی دودھ بنانے والا یونٹ جبکہ تحصیل ساہیوال (سرگودھا) میں ملاوٹی کھویا بنانےوالے عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے تحصیل بھلوال میں موجود جعلی دودھ بنانے والے یونٹ سے 200 لیٹر دودھ اور500 لیٹر اسکم ملک پاوڈر جبکہ تحصیل ساہیوال(سرگودھا) میں ملاوٹی کھویا بنانے والے یونٹ سے 2 من مضر اور بدبُودار کھویا تلف کردیا گیا۔

تمام تر مشینری کو فوڈ اتھارٹی نے ضبط کر لیا ہے ۔ صوبے بھر میں سخت قانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں ملاوٹ کرنے پرمقدمامت کا اندراج بھی کیا جا رہا ہے۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت مہم ہیلپ لائن 1223 پر رابط کریں۔

متعلقہ عنوان :