تورغر،ڈپٹی کمشنر انور زیب کی زیر صدارت محکمہ صحت کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 8 اکتوبر 2025 18:01

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب کی زیر صدارت محکمہ صحت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ضلع بھر میں صحت عامہ کی موجودہ صورتحال، ہسپتالوں کی کارکردگی،ویکسینیشن مہمات اور طبی عملے کی حاضری سمیت متعدد اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محکمہ صحت کے ضلعی افسران،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس،بنیادی مراکز صحت کے انچارج اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد ضلع بھر میں طبی سہولیات کی بہتری،عوامی مسائل کا حل اور صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ڈپٹی کمشنر انور زیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایت کے مطابق عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے،طبی عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :