اغوا کے مقدمہ میں نامزد گرفتار اسٹیج اداکارہ آمنہ عروج کی سات سال قید کی سزا معطل

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے مقدمے میں نامزد گرفتار اسٹیج اداکارہ آمنہ عروج کی سات سال قید کی سزا کو معطل کر دیا،دو رکنی بنچ نے ٹرائل کورٹ کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے مجرمہ کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی،سماعت کے دوران آمنہ عروج کی جانب سے سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے،آمنہ عروج کی جانب سے اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس اور شواہد سے مطابقت نہیں رکھتا،لہذا سزا کالعدم قرار دی جائے۔