پنجاب حکومت کے مختلف تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے مختلف تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ،محکمہ ایس جی اے ڈی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ خواجہ عمیر محمود کو تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ صفدر شبیر کو اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ تعینات جبکہ سلیمان منشا کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تعینات کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ندیم ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ (لیہ) تعینات جبکہ محمد اعظم گوپانگ کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر تعینات کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تعینات اورطارق محمود گل کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال تعینات کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :