
شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں،کمشنر کوئٹہ ڈویژن
بدھ 8 اکتوبر 2025 19:55
(جاری ہے)
اس مقصد کے لیے متعلقہ محکمے ایریگیشن، پی ایچ ای اور واسا مل کر پورے شہر کا ڈیٹا جمع کریں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کتنے ٹیوب ویلز فعال ہیں، ان میں سے کتنے سرکاری اور کتنے پرائیویٹ ہیں، اور کتنے کے پاس قانونی این او سی موجود ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ جو بھی ٹیوب ویل قانونی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا، اسے فوری طور پر بند کیا جائے۔ کمشنر نے واضح کیا کہ ٹیوب ویل یا بورنگ کی اجازت صرف قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد دی جا سکتی ہے، بصورت دیگر ایسے تمام ٹیوب ویلز غیر قانونی تصور کیے جائیں گے۔انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے شہر بھر سے زرعی مقاصد، گھریلو استعمال اور پرائیویٹ اسکیموں میں قائم ٹیوب ویلز کا مکمل ڈیٹا جلد از جلد مرتب کر کے رپورٹ پیش کریں۔شہر میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے اجلاس کے دوران دشت اور کرخسہ کے منصوبوں سے پانی کی ترسیل کی پیش رفت کے بارے میں استفسار کیا۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ کرخسہ کے مقام سے پانی کی سپلائی کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر ہزارہ ٹاؤن کے علاقے میں پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ جلد ہی یہ سہولت دیگر قریبی علاقوں تک بھی بڑھا دی جائے گی۔مزید بتایا گیا کہ دشت کے علاقے میں پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور ایک سے ڈیڑھ ماہ میں وہاں سے بھی کوئٹہ شہر کو پانی کی ترسیل ممکن ہو جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور تمام ادارے اس مقصد کے لیے مربوط انداز میں اپنا کردار ادا کریں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان انسداد پولیو پروگرام کا احسان آباد سندھ میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس
-
سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے منشیات و زیادتی کا شکار، گمشدہ و گھر سے بھاگے 09 بچے بازیاب کروا لئے
-
ریلویز پولیس میں جعلسازی اور دھوکا دہی سے بھرتی ہونے کی کوشش، 13 ملزمان گرفتار
-
جامعہ کراچی کی بس کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق،شیخ الجامعہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی
-
ڈسکہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، 3 ملزمان گرفتار
-
سیلاب متاثرین کے سروے بارے شکایات کیلئے بھی فورم ہونا چاہیے ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے راشن کارڈ اسکیم شروع
-
سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کی واردات کا ڈراپ سین
-
پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144نافذ
-
بنوں،سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے
-
زرمبادلہ کے ذخائر 20 ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.81 ارب ڈالر ہوگئے
-
علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.